صدر پرنب مکھرجی نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پارلیمنٹ کے باہر ہونے
والے حملے میں مارے گئے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ
ہندوستان برطانیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔صدر نے دہشت گردوں کے خلاف بین
الاقوامی برادری کی طرف سے اجتماعی کارروائی کی سفارش کی۔مسٹر مکھرجی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا لندن میں دہشت گردانہ حملے
کی خبر سن کر دنگ ہوں، ہلاک شدگان کے خاندانوں کے تئیں میری تعزیت ہے اور
زخمیوں کے جلد ٹھیک ہونے کا متمنی ہوں۔